اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی انسداد دھشتگردی تنظیم کے اسپیکر نے اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہ اس ملک کی فوج صوبہ الانبار کے شہر زنکورہ کو دھشتگرد ٹولے داعش سے آزاد کروانے میں کامیاب ہو گئی ہے کہا: عراقی فوج اور رضاکار فورس زنکورہ شہر کو ایک وسیع آپریشن کے نتیجے اور اس شہر کے دس ہزار شہریوں کو پرامن جگہ منتقل کرنے کے بعد اسے آزاد کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
انسداد دھشتگردی تنظیم کے اسپیکر صباح النعمان نے مزید کہا: اس شہر کی آزادی کے حوالے سے ہوئے آپریشن میں ۸۰ دھشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ ۵۴ ایسے دھشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جو اپنا بیس بدل کر عراقی شہریوں کے ساتھ اس علاقے سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔
نعمان نے عراقی پرچم کو اس شہر کی سب سے بڑی عمارت پر لٹکا دیا۔
واضح رہے کہ زنکورہ شہر نہر فرات کے قریب الرمادی کے شمال مغرب اور صوبہ الانبار کے مرکز میں واقع ہے۔
شہر زنکورہ کو اس اعتبار سے کلید شہر کہا جاتا ہے کہ یہ شہر شام، اردن اور سعودی عرب کی سرحد پر واقع ہے اور دھشتگرد ٹولے اس شہر سے عراق کے اندر اسلحہ منتقل کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عراقی فوج صوبہ صلاح الدین کی طرف بھی پیشروی اختیار کرتے ہوئے حدیثہ کے علاقے تک پہنچ گئی ہے۔





۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲